Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جس نےخود کووزیراعظم تسلیم نہیں کیاقوم اسےکیسےتسلیم کرلے.خورشید شاہ

سیاستدان ترقی کی بات کرتاہےلیکن ہمارے وزیراعظم انڈے،مرغیوں کی بات کرتے ہیں،سینئررہنما پیپلزپارٹی

سکھر:پیپلزپارٹی کےسینئررہنماخورشید شاہ نےعمران خان پرنکتہ چینی کرتےہوئےکہاہےکہ جس نےخود کووزیراعظم تسلیم نہیں کیاقوم اسے کیسےتسلیم کرلے۔

سکھر میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے پیپلزپارٹی کےسینئررہنما خورشید شاہ نےکہاہےکہ جس شخص نےاب تک خود کو وزیراعظم تسلیم نہیں کیا قوم اسے کیسے تسلیم کرلے،وزیراعظم کہتےہیں کہ ان کی اہلیہ بارباربتاتی ہیں کہ تم وزیراعظم ہو، طاقت کےمظاہرےسےکبھی معیشت ٹھیک نہیں ہوتی،جیل بھجوادوں گا،لٹکا دوںگاکہنےسےمسائل حل نہیں ہوںگےبلکہ پارلیمنٹ کی بالادستی سےہی حل ہوتےہیں۔

خورشید شاہ نےحکومت کے100روزپورےہونےپر وزیراعظم کےمرغیوں اور انڈوں سے متعلق بیان پرچوٹ کرتےہوئےکہا کہ سیاستدان ملک کی ترقی کی بات کرتا ہے اورریاست مضبوط کرتا ہے، لیکن ہمارے وزیراعظم انڈے اور مرغیوں کی بات کرتے ہیں،پاکستان کا دنیا میں مذاق اڑایا جارہا ہے، چین کی ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری اور بجٹ ہے مگر ہم آج انڈے اور مرغیوں کی بات کرتے ہیں۔

پی پی پی رہنما نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کے سو دن میں ڈالر 142 روپے تک پہنچ گیا ہے اور دسمبر کے آخر تک 145 تک جانے کا امکان ہے، ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ملکی قرضے میں 13 ہزار ارب کا اضافہ ہوگیا ہے۔

خورشید شاہ نےزمین پرقبضےکا الزام مسترد کرتےہوئےکہا کہ اقلیتی برادری کی اراضی سےمتعلق مجھ پرغلط الزام لگایا گیا،کوئی شخص ثابت نہیں کرسکتاکہ میں نےکسی کی ایک انچ زمین پرقبضہ کیا ہے،چیف جسٹس سےدرخواست ہےکہ اس معاملےمیں مجھےطلب کریں،اگر مجھ پرقبضہ ثابت ہوا تو پھربحیثیت سیاستدان مجھےسیاست کاکوئی حق نہیں،مجھے4کروڑروپےکاپلاٹ صالح پٹ میں گفٹ ملاوہ میں نے دے دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.