Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جعلی اکائونٹس کیس تحقیقات کیلئےکمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینےکا فیصلہ

ٹیم کی سربراہی عرفان نعیم منگی کرینگے اور براہ راست نگرانی جسٹس جاوید اقبال خود کرینگے,سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا ،فیک اکائونٹس کیس سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرے، نیب اعلامیہ

اسلام آباد۔ قومی احتساب بیورو(نیب)نےجعلی اکائونٹس کیس کی تحقیقات کیلئےکمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیاہے،ٹیم کی سربراہی عرفان نعیم منگی کرینگےاوربراہ راست نگرانی جسٹس جاوید اقبال خود کرینگےجبکہ نیب نےکہاہےکہ سپریم کورٹ کےفیصلہ کی روشنی میں قانون اورٹھوس شواہد کی بنیاد پرتحقیقات کو مکمل شفافیت اورمیرٹ پرمنطقی انجام تک پہنچایا جائیگا،فیک اکائونٹس کیس سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرے ۔ منگل کو قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اہم ترین اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں پراسیکوٹر جنرل نیب،ڈی جی آپریشنز،ڈی جی راولپنڈی اورنیب کےدیگرسینئر افسران نےشرکت کی۔

اجلاس میں معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کےفیک اکائونٹس کیس میں فیصلہ کاانتہائی گہرائی اورگیرائی سےجائزہ لیاگیا اورنیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی)تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔جس کی سربراہی عرفان نعیم منگی ، ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کریں گے۔

اور اسکی براہ راست نگرانی قومی احتساب بیورو کےچیئرمین جسٹس جاوید اقبال کریں گے۔نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم(سی آئی ٹی) نے قانون کے مطابق باقاعدہ طور پراپنا کام شروع کردیا ہے۔ نیب نےایک مرتبہ پھریقین دہانی کرائی کہ معززسپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ کی روشنی میںنیب قانون اورٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو مکمل شفافیت اور میرٹ پرمنطقی انجام تک پہنچانےپریقین رکھتا ہے۔

میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ فیک اکائونٹس کیس سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.