Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جنوبی افریقہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 123 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گا

نیو لینڈز: جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 123 رنز 2 وکٹوں کے نقصان سے اننگز آگے بڑھائے گی۔ تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کی پوری ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ میزبان ٹیم نے پراعتماد انداز میں شاندار آغاز کیا اور پہلی اننگز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے، ہاشم آملہ 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو آج اننگز آگے بڑھائیں گے۔

پروٹیز اوپننگ بلے باز ایڈن مرکرم 78 اور ڈین ایلگر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شان مسعود نے دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.