Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جنوبی وزیرستان۔آپریشن سےمتاثرہ مکانات کیلئے عملی اقدامات کیےجارہےہیں۔بریگیڈئیر امجد عزیزمغل

جن متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل نہیں کیا گیا ہے ان پر چند دنوں میں کام شروع کر دیا جائیگا' قبائلی جرگہ سے خطاب

جنوبی وزیرستان۔28بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر امجد عزیز مغل نےکہاہے کہ آپریشن سے متاثرہ مکانات کے سروے کو فوری طور پر مکمل کرنےکیلئےترجیحی بنیادوں پرعملی اقدامات اٹھائےجارہےہیں جن متاثرہ علاقوں کاسروے مکمل نہیں کیاگیاہےان پربھی چند دنوں میں کام شروع کر دیا جائیگا کوٹکئی کڑمہ روڈ پردونوں اطراف سے کام جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نےتحصیل سراروغہ کے علاقہ کالو رغزئی کوٹکئی میں قبائلی جرگہ سےخطاب کرتےہوئے کیا۔

جرگہ میں تحصیل سراروغہ کی مختلف اقوام عبد الائے،ملک شائی،اشنگی،ہیبت خیل،شمیرائےاورلنگرخیل سےتعلق رکھنےوالے مشران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر کمانڈنٹ 221ونگ لیفٹیننٹ کرنل ساجد’ اسسٹنٹ کمشنر جنوبی وزیرستان اوردیگر بھی موجود تھے۔

بریگیڈئیر امجد عزیزمغل کاکہناتھاکہ محسود قبائل سچےپاکستانی اور محب وطن ہیں وطن عزیزکیلئےانکی قربانیاں کسی سےڈھکی چھپی نہیں ہیں پاک فوج علاقہ میں یہاں کےباسیوں کی مدد اور امن وامان کو برقراررکھنےکےلئےموجود ہےلیکن تیسرا فریق عوام اورپاک فوج میں غلط فہمیاں پیدا کرنےکی ناکام کوشش کررہاہے,ایسےدشمن کو ہم کبھی بھی انکےناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہاں کا امن پاک فوج اورعوام کی مشترکہ قربانیوں کی مرہون منت ہےاورامن کی اس صورتحال کو برقراررکھناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہےوہ علاقےجو سروے کےمرحلہ سےرہ گئےہیں ان مکانات کےسروے کو مکمل کرانےکےلئےمیں ذاتی طور پرعلاقوں کا دورہ کرونگا تاکہ سروے پرکام مکمل کرا کے نقصانات کے ازالہ کو یقینی بنایا جا سکے۔

جرگہ کےاختتام پر قبائلی مشران نےاپنی جانب سےبھر پورتعاون کی یقین دہانی کرائی اورپاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ ساتھ چلنےکاعزم کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.