Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جونئیر سکواش چیمپئن شپ، چھ رکنی ٹیم امریکہ روانہ، پہلی بار قبائلی علاقوں کے دو کھلاڑی شامل

امریکی ریاست بوسٹن اور میسی چیوسٹس میں 15 تا 18 دسمبر منعقد ہونے والی جونئیرچیمپئن شپ میں پاکستان کی چھ رکنی ٹیم امریکہ روانہ ہو گئی۔ ٹیم میں پہلی بار قبائلی علاقوں سے دو کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ان جونیئر کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک اعشائیہ دیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان، فاٹا اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شینواری اور فاٹا سکواش کے صدر اسد خان شینواری نے شرکت کی۔ اعلیٰ عہدیداروں نے عالمی ایونٹ میں شرکت کیلئے جانے والی ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو میں جنید خان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے ایونٹ می قبائلی علاقوں کے کھلاڑیوں کی شرکت قابل فخر ہے۔ ڈائریکٹر سپورٹس نے امید ظاہر کی کہ ٹیم پاکستان کیلئے گولڈ میڈل کا تحفہ لے کر آئے گی۔

فاٹا اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر نے مزید کہا کہ فاٹا انضمام کا پہلا ثمر سکواش ٹیم کی شکل میں ملا ہے۔ واضح رہے کہ فاٹا انضمام کے بعد کسی بھی عالمی سپورٹس ایونٹ میں حصہ لینے کا اعزاز لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے حارث خان شینواری اور عبدالاحد خان شینواری کوحاصل ہوا ہے۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو میں حارث شینواری نے قوم خصوصاَ لنڈی کوتل کے عوام سے اپیل کی کہ انہیں اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ وہ پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت سکیں۔

علاوہ ازیں پشاور سے تعلق رکھنے والی لائبہ واحد لڑکی ہیں جو عالمی ایونٹ میں حصہ لینے والی قومی جونئیر سکواش ٹیم کی ممبر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.