Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جو سرمایہ کارکرپشن کی وجہ سےملک چھوڑ کرگئےتھے،وہ سب واپس آرہےہیں۔ وزیراعظم

میانوالی:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں جب کہ جو سرمایہ کار کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑ کر گئے تھے،وہ سب واپس آرہے ہیں۔

میانوالی میں نمل یونی ورسٹی کے چھٹے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان کاکہنا تھاکہ طلبہ کےوالدین کے چہروں پر خاص خوشیاں دیکھ رہاہوں،طلبا سےزیادہ والدین کے چہروں پرخوشی ہے،دیہاتی علاقے میں پرائیویٹ یونیورسٹی کے بارے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا،اتنے دور دراز علاقے میں یونیورسٹی قائم کرنا مشکل ہوتاہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کامیابی اسے دیتا ہے جو محنت کرتا ہے، پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، جو سرمایہ کار کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑ کر گئے تھے، وہ سب واپس آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے کلچر کو اپنانے والے غلام ذہن بن جاتے ہیں، علامہ اقبال کی شاعری کو پڑھیں تو ایسے لگتا ہے وہ آج بھی ہم سے بات کررہے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.