Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جہانگیرترین کےبیٹےعلی ترین نےپاکستان سپرلیگ کی چھٹی ٹیم خرید لی

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کےرہنماجہانگیرترین کےبیٹےعلی ترین نے پاکستان سپرلیگ کی چھٹی ٹیم خرید لی۔پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کے لیے بڈنگ لاہور میں ہوئی جس میں علی ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کاکہناہےکہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کنسروشیم کےمالک علی ترین نے خرید لی ہے۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے حقوق ملتان کنسورشیم نے 7 سال کے لیے حاصل کیے ہیں۔

علی ترین نے ٹیم کو جنوبی پنجاب کے لئے تحفہ قرار دیا اور کہا کہ چھٹی ٹیم ملتان کا نام مشاورت سے رکھیں گے اور اگر قانون نے اجازت دی تو ملتان سلطانز نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطان سے پیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدہ ختم کردیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اگر ٹیم کے لیے نیاخریدار نہ ملا تو بورڈ خود ہی ٹیم کو چلائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھٹی ٹیم کی کم از کم قیمت 5.21 ملین ڈالر سالانہ رکھی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.