Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حج تربیتی کمیٹی ضلع صوابی نےتربیتی کورسزکےشیڈول کااعلان کردیا

پشاور۔حج تر بیتی کمیٹی ضلع صوابی نےعید الفطر کےبعد ضلع بھر کےسرکاری وپرائیوٹ سکیم پرجانےوالےعازمین حج مردانہ و زنانہ کے لئےتربیتی کورسز کےشیڈول کا اعلان کردیا۔

ضلعی میڈیاانچارج حاجی محمد شعیب کےمطابق پہلاتربیتی کورس اتوار9جون کی صبح موضع تورڈھیرمیں جامعہ مسجد ڈنڈپارک میں، دوسرا تربیتی کورس جمعہ14جون کی صبح 8بجےنواں کلی کرنل شیرکلےمیں حجرہ حاجی ظاہرشاہ محلہ زرگران،3کورس اتوار16جون کی صبح 8 بجےموضع یارحسین میں حاجی امین گل کےحجرہ بابا خیل میں،4تربیتی کورس جمعہ21جون کی صبح 8بجےموضع دوبیان میں حجرہ حاجی ارشاد علی خان،5تربیتی کورس اتوار27جون کی صبح 8بجےموضع مرغزمیں بمقام پائنیرپبلک سکول،6کورس جمعہ28جون کی صبح 8بجے صوابی میں بمقام انسنٹیو پبلک سکول محلہ عنایت خیل میں،7کورس اتوار30جون کی صبح 8بجےشیوہ آڈہ نواں کلی میں حجرہ حاجی خالد خان میں،8تر بیتی کورس جمعرات4جولائی کی صبح8بجےصوبائی سینئر وزیربلدیات شہرام خان ترکئی کےحجرہ ترکئی ہائوس میں منعقد ہوگا۔

جس میں مرکزی چیرمین الحاج محمد حیات خان اورضلعی صدرالحاج سعیداللہ خان ودیگرارکان عازمین حج کوحج کےپانچ آیام،عمرہ اورسفر مدینہ کےبارےمیں تفصیلی بیان دینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.