Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حساس اداروں کی کارروائی میں داعش کے دو دہشت گرد ہلاک

حکام کے مطابق حساس ادارے اور شکارپور پولیس نے مصدقہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے ڈھاڈھر میں کارروائی کی جس میں انتہائی مطلوب دو دہشتگرد مقابلے میں مارے گئے۔

مقابلے میں مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت کالعدم داعش پاکستان سندھ کے امیر عبداللہ بروہی اور داعش پاکستان سندھ کے نائب امیر حفیظ پندرانی کے نام سے ہوئی، مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کا خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے سرکی قیمت 2 کروڑ روپے تھی، دہشتگردوں کے قبضے سے 4 ہینڈگرینیڈ، 2 کلاشنکوف اور 2 ٹی ٹی پسٹول برآمد ہوئے۔

مقابلے میں مارے جانے والے دہشتگرد شکارپور کی کربلا مولا امام بارگاہ دھماکے، ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی پر ناکام خودکش دھماکے، حاجن شاہ ماڑی بم دھماکے، تین سال قبل عید قربان پر خانپور میں نماز عید کے اجتماع پر ناکام خودکش حملوں اور سہون میں قلندر لعل شهباز درگاہ پر بم دھماکے میں ملوث تھے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عبداللہ بروہی داعش کے امیر سے ملاقات بھی کر چکا تھا۔ آئی جی سندھ نے شکارپور پولیس کے لیے 20 لاکھ روپے کا انعام کا اعلان کیا بھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.