Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حوصلےبلند ہیں جلد عوام کے درمیان ہوں گا.نواز شریف

حالات ہمیشہ ایک جیسےنہیں رہتےاور یہ وقت بھی گزر جائے گا.قائد مسلم لیگ(ن)

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نےکہاہےکہ ان کےحوصلے بلند ہیں اور وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن)کےقائد نوازشریف نےپنجاب اسمبلی کےباہراحتجاج کرنےوالےکسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کردل کودکھ ہوتا ہے،کسان سڑکوں پرہیں اورکھادیں مہنگی ہیں،اس پرانصاف کی باتیں حکومت کوزیب نہیں دیتیں، ترقی کے دعوے کرنے والوں نے کسان کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے،عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور یہ اپوزیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

نواز شریف نےمزید کہاکہ میرے حوصلےبلند ہیں اوربہت جلد عوام کےدرمیان ہوں گا،حالات ہمیشہ ایک جیسےنہیں رہتےاوریہ وقت بھی گزر جائے گا۔واضح رہےکہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب اسملبی کےباہرکسانوں نےآلو کی قیمت نہ بڑھانےپراحتجاج کیا تھا تاہم پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.