Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکمرانوں کے پیرس میں پشاور تاحال گیس و بجلی سے محروم ہے.ثمرہارون بلور

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےباعث روزمرہ زندگی مفلوج اورشہرساکت ہوا جارہاہے،گیس قلت سےصنعت کاپہیہ رک چکا ہے،عوام اکیسویں صدی میں لکڑیاں جلانے پرمجبور ہیں،مزدور طبقہ کی اکثریت بےروزگاری کا شکارہوکرگھروں میں بیٹھ گئی ہے،رکن صوبائی اسمبلی عوامی نیشنل پارٹی

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلورنےخیبر پختونخوا بالخصوص پشاورمیں بجلی وگیس کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتےہوئےکہاہےکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کےباعث روز مرہ زندگی مفلوج اور شہر ساکت ہوا جارہاہے جو حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،

اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہاکہ بجلی و گیس دونوں خیبر پختونخوا کی پیداوار ہیں لیکن صوبے کو ان سے محروم رکھاجارہا ہے،انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں گیس بندش سے عوام ذہنی کرب میں مبتلا ہیں اور جلانے کیلئے گھروں میں لکڑیوں کا ستعمال کیا جا رہا ہے،

انہوں نےکہاکہ مرکز کی جانب سےصوبےپربجلی وگیس کی بندش اٹھارویں ترمیم کی روح کےمنافی اقدام ہے،ثمر ہارون بلورنےکہا کہ گیس کی بندش سے کارخابےبند ہو چکے ہیں،

انہوں نے کہا کہ گیس کی بندش سےصنعت کا پہیہ رک گیاہے،برآمدات بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ گھریلو نظام زندگی اورکاروبار مفلوج اور ٹھپ ہونےسےمزدور طبقہ کی اکثریت بے روزگاری کا شکار ہوکر گھروں میں بیٹھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پیرس میں عوام مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیس و بجلی بحران کی وجوہات معلوم کر کے اس کے تدارک کیلئے ٹھوس قدامات کئے جائیں اور خیبر پختونخوا کی پیداوار گیس صوبے کے عوام کو بلا روک ٹوک فراہم کی جائے تاکہ لوگوں میں پیدا ہونے والا احساس محرومی ختم ہو سکے۔

انہوں نےکہاکہ مرکزی حکومت خیبرپختونخوا کےعوام کےساتھ بجلی اورگیس کی فراہمی میں سوتیلی ماں کا ساسلوک روا رکھتی ہےتو صوبائی حکومت کیوں اپنےفرائض سےغافل ہے،ثمر بلورنےکہاکہ صوبائی حکومت کی بھی ذمہ داری ہےکہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرکے صورتحال کی بہتری پر مجبور کرے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.