Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومتیں اورسرکاری مشینری ملک اورقوم کی ترقی وخوشحالی کےمحافظ ہوتےہیں،ڈاکٹرامجد علی خان

پشاور۔خیبرپختونخوا کےوزیرمعدنیات ڈاکٹرامجد علی خان نےکہاہےکہ ہمارےصوبےمیں قیمتی ہیرےاورجواہرات کےبیش بہاخزانےپائے جا رہےہیں لیکن یہ خزانےہماری بےایمانی اورہمارےاعمال کی وجہ سےہماری نظروں اورہماری رسائی سےدوررہےہیں،ہمیں یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہےکہ اگرہماری سوچ،ہمارےالفاظ اورہمارےاعمال خالص ہوگئےتو پھرزمین اورپہاڑوں میں چھپےقیمتی زرو جواہراور سونے کےخزانےخود بخود پھوٹ پڑیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نےمیڈیاکےنمائندوں سےبات چیت کرتےہوئےکیا۔ڈاکٹرامجدعلی خان نےکہاکہ صرف اورصرف ایک اچھی سوچ کے فاصلےپرہمارےہاں قیمتی ہیروں اورجواہرت کےبیش بہاخزانےچھپےپڑے ہیں،یہ سودا گھاٹےکانہیں کہ اگرہماری سرکاری مشینری ، کاروباری حلقےاورہمارےعوام بھی سچائی اورایمانداری کو اختیارکرکےاپنی اوراپنےقوم کی زندگی کو بدلنےکا تہیہ کرلے۔

ڈاکٹر امجدعلی خان نےکہاکہ کچھ لوگ اپنےذاتی معمولی فائدےکی خاطر پوری قوم کا مفاد دائو پرلگادیتےہیں اگران میں اس بات کا شعور ہوتا کہ چوری اورناجائزکی کمائی میں خوشحالی اورسکون نام کی کوئی بھی چیزملنےوالی نہیں تویہ ہرگزقومی وسائل اورخزانےکوبرباد نہ کرتے،حکومتیں اورسرکاری مشینری ملک اور قوم کی ترقی اورخوشحالی کےمحافظ ہوتےہیں۔

انہوں نےدعاکی کہ اﷲ تعالیٰ ہماری قوم کوسچائی اورایمان کی دولت دیں تاکہ اس دنیا میں نعمتوں کےخزانوں تک رسائی مل سکےاور آخرت میں بھی اﷲ کی رضا حاصل ہو ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.