Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت اٹھارویں آئینی ترمیم کےتحت دی گئی صوبائی خود مختاری میں رکاوٹیں ڈال رہاہے.رضاربانی

توانائی پر کابینہ کمیٹی کا سولر اور ونڈ توانائی کے منصوبوں کی مدت کو 20 سال سے کم کر کے 15 سال غیر آئینی ہے 

اسلام آباد۔سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نےکہاہےکہ وفاقی حکومت اٹھارویں آئینی ترمیم کےتحت دی گئی صوبائی خود مختاری میں رکاوٹیں ڈالنےکا سلسلہ جاری رکھےہے توانائی پرکابینہ کمیٹی کا سولراورونڈ توانائی کےمنصوبوں کی مدت کو20سال سےکم کرکے15 سال غیر آئینی ہے۔

چیئر مین سینٹ رضاربانی نےکہاکہ بجلی کامعاملہ مشترکہ مفادات کونسل کےدائرہ اختیار میں آتا ہے۔رضا ربانی نےکہاکہ کابینہ کمیٹی برائےتوانائی کابجلی سےمتعلق پالیسی فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کے دائرہ اختیار میں مداخلت ہے۔

رضا ربانی نےکہاکہ صوبہ سندھ کو قدرتی گیس میں اس کا حصہ نہیں دیا جاتا ہے۔چیئر مین سینٹ نےکہاکہ اس کےباعث سندھ میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں اورمزدوروں کو بےروزگاری کا سامنا ہے۔رضا ربانی نےکہاکہ وفاقی حکومت کےیہ فیصلےصوبہ سندھ کی معیشت کو عدم استحکام کرنے کی کوشش ہے ۔ رضا ربانی نے کہاکہ ایسا ظاہر ہوتا ہے حکومت صوبائی خودمختاری کو رول بیک کرنا چاہتی ہے۔

رضا ربانی نےکہاکہ یہ مرکزیت اورصدارتی نظام کی جانب کی جانے کی کوشش ہے۔رضاربانی نےکہاکہ یہ پارلیمنٹ اورعدلیہ کی ذمہ داری ہےکہ وہ صوبوں کی حدود میں وفاقی ایگزیکٹو کےقبضےکو روکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.