Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت بزنس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے،وزیرخارجہ

کویتی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں،ہم اقتصادی سفارتکاری کا آغازکرچکے،سفارتخانےموثر سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود کاروباری مواقعوں سےآگاہ کریں گے،شاہ محمود قریشی کی بزنس کمیونٹی کے وفد سےبات چیت

کویت سٹی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ حکومت بزنس انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ کےایجنڈےپرکام کررہی ہے،کویتی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں،ہم اقتصادی سفارتکاری کاآغازکرچکےہیں،سفارتخانےموثرسرمایہ کاروں کوپاکستان میں موجود کاروباری مواقعوں سےآگاہ کریں گے۔

اتوارکو وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےاہم کویتی بزنس مینوں کےوفد کیساتھ خصوصی ملاقات کی،وفد میں میں چیئرمین نیشنل انڈسٹریز گروپ(این آئی جی)سعد محمد السعد، سنرجی ہولڈنگ کمپنی کےسی ای او،نصیربدراحمد الاشرحان،الیکٹرانک ٹریڈنگ کمپنی کے ایگزیکٹیو پریزیڈنٹ نصرعبدالمحسن ال ماری،کویت فنڈ برائےعرب اقتصادی ترقی مسٹرعلی علغنیم ،کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کےمسٹر محمد علی،ابو شائیبا گروپ آف کمپنیز کے سربراہ ابو شیبا،ابواب کیپٹل کے معاون بانی کاشف خان شامل تھے۔

وزیرخارجہ نےکہاکہ پاکستان،کویت کےساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہےمیرےاس دورےکامقصد اقتصادی تعاون کوفروغ دےکر،ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نےکہاکہ کویت سےتعلق رکھنےوالی بہت سی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سےکاروبارکرتی چلی آرہی ہیں ۔انہوں نےکہاکہ پاکستان میں موجودہ تحریک انصاف کی حکومت بزنس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کےایجنڈے پرکام کررہی ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہاکہ ہماری خواہش ہےکہ کویتی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اوراس ایجنڈےکی تکمیل میں ہماری معاونت کریں۔

انہوں نےکہاکہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے،کویتی بزنس کمیونٹی کےوفد کو یقین دلایاکہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے ـمخدوم شاہ محمود قریشی نےکہاکہ ہم اقتصادی سفارتکاری کا آغازکرچکےہیں پاکستان کےتمام سفارت خانوں کواس بابت خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ موثر سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود کاروباری مواقعوں سےآگاہ کریں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےآمادہ کریں۔

انہوں نےکہاکہ معیشت کی ری سٹرکچرنگ کیلئےبنائی گئی اس اعلی سطحی کمیٹی کی سربراہی اورنگرانی وزیرِاعظم پاکستان عمران خان خود کررہےہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.