Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت صحت اورتعلیم کےفروغ پرخصوصی توجہ دےرہی ہے،ڈپٹی سپیکرمحمودجان

پشاور۔ڈپٹی سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان نےکہا ہےکہ متوازن غذاء کی فراہمی سے پاکستان میں بالعموم اور صوبہ خیبر پختونخوا میں بالخصوص بچوں اورخواتین کی متوازن غذاءکی فراہمی سےشرح اموات میں کمی لائی جاسکتی ہے،پسماندہ علاقوں میں بچوں اورخواتین کو متوازن غذاءکی کمی کاسامنا ہےجس کی بناءپربچوں اورماؤں کی نشونماو قد کاٹ اوروزن پر نمایاں اثرپڑرہا ہے،پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ 5سالہ حکومت اور موجودہ حکومت نے بھی صحت کے شعبے میں بہتری لانےکیلئےبجٹ میں خطیر رقم مختص کی ہے اور حکومت صحت اور تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نےگزشتہ روزہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کےزیر اہتمام خیبر میڈیکل یونیورسٹی حیات آباد پشاورمیں بچوںا ورماں کی صحت اورمتوازن غذا کے بارے میں آگاہی مہم کے آغازکے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش، وی سی یونیورسٹی ڈاکٹر ارشد جاوید، چیئرمین ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد خالد ریاض، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سعید الحسن اور ڈاکٹر روبینہ شاہین کے علاوہ نیوٹریشن آفیسرز،محکمہ صحت، پی اینڈ ڈی اور یونیسف کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ڈپٹی سپیکرمحمود جان نےکہاکہ پسماندہ علاقوں میں صحت سےمتعلق آگاہی نہ ہونے کے برابر ہےاورعوام کی اس جانب توجہ نہیں لہٰذا انہوں نےحکام پرزور دیاکہ وہ دور دراز پسماندہ علاقوں میں آگاہی مہم بھر پورانداز میں چلائیں تاکہ بچےاورمائیں بھی صحت اور متوازن غذا کی اہمیت سے آگاہ ہوسکیں.

انہوں نے اس امر پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ 100میں سے 17بچے ذہنی و جسمانی پست قد جبکہ 100میں سے 50 سے زیادہ بچے غذائی کمی کا شکار ہیں اور 100میں سے40 سے زیادہ خواتین بھی مختلف غذائی کمی کا شکار ہیں جس کے منفی اثرات نہ صرف ماؤں پر بلکہ آنے والی نسلوں پر مرتب ہورہے ہیں ڈپٹی سپیکر نے منتظمین کو یقین دلایا کہ وہ اس ضمن میں ہر سطح پر نہ صرف اپنا بھر پور تعاون پیش کرینگے بلکہ قانون سازی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے.

انہوں نےکہاکہ ملک اورصوبےمیں متوازن غذا کی کمی کو دور کرکےہی اموات میں کمی لائی جاسکتی ہےاورقوم کو صحت مند زندگی کی جانب راغب کیاجاسکتا ہےاس موقع پر وی سی ڈاکٹر ارشد جاوید نےبھی خطاب کیا اور متوازن غذا کی کمی سےمتعلق تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی حکومت نےمذکورہ موضوع پر کام شروع کیا ہوا ہےاور مستقبل میں بہتری کی امید ہےجبکہ چیئرمین ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن ڈاکٹرمحمد خالد ریاض نےبھی خطاب کرتےہوئےمذکورہ موضوع پرتفصیلات بیان کرتےہوئےکہاکہ ان کی ٹیم کی کوشش ہے ملک اورصوبےکو اس اہم مسئلےسےنجات دلانےکیلئے بھر پور کوششیںکی جائیں گی اور مہم کو بھر پور انداز میں چلایا جائے گا.

انہوں نےکہاکہ ہماری کامیابی اس بناءپرممکن ہوسکتی ہےکہ عوام کہ نہ صرف اس ضمن میں باخبررکھیں بلکہ انہیں متوازن غذا کے فوائد سے بھی آگاہی دلاسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.