Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت مدارس کےطلباءوطالبات کو قومی دھارے میں لانےکیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے.شہر یارآفریدی

دینی مدارس کےبچوں کےبنیادی مسائل کو حل کرے گی،امت مسلمہ میں اتحاد نہ ہونے کے باعث اغیار ہم پر حاوی ہورہے ہیں ،سازشی عناصر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں تاہم نئی نسل ایسے عناصر کی باتوں میں نہیں آئے گی وزیر مملکت

اسلام آباد۔وزیرمملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی نےکہاہےکہ حکومت مدارس کےطلباءوطالبات کو قومی دھارےمیں لانےکیلئےٹھوس اقدامات اٹھارہی ہےدینی مدارس کےبچوں کےبنیادی مسائل کو حل کرےگی،امت مسلمہ میں اتحاد نہ ہونےکےباعث اغیارہم پرحاوی ہورہےہیں ،سازشی عناصرپاک فوج کےخلاف پروپیگنڈہ کرکےپاکستان کو کمزورکرناچاہتےہیں تاہم نئی نسل ایسےعناصر کی باتوں میں نہیں آئےگی۔

وہ گزشتہ روزاسلام آباد کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ قاسمیہ ایف سیون فوراسلام آباد میں اپنےدورہ کےموقع پراساتذہ وطلباءسےخطاب کررہےتھے۔

وزیر مملکت برائےداخلہ نےکہاکہ مدارس میں تعلیم حاصل کرنےوالےبچےاوران دینی اداروں کو بنانے والےافراد مبارک باد کےمستحق ہیں جنہوں نےقوم کےان ہونہاروں کواللہ اوراس کےرسول ۖ کے ارشادات عالیہ پڑھنےکاموقع فراہم کیا۔

اشرف المخلوقات ہونےکےباوجود آج مسلمانوں کوکافروں سےزیادہ مسلمانوں سےخطرہ ہے،ایک مسلک والادوسرے مسلک والےکوبرداشت نہیں کررہا۔

دنیاہم سےکوسوں آگےنکل چکی ہے،آج عوام مدارس کےعلماءوطلباء کو سپورٹ کرنےکےبجائےصرف دعاؤں پراکتفا کرتی ہے۔

انہوں نےکہاکہ حکومت ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرناچاہتی ہے،ہم چاہتےہیں کہ مدارس سےتعلیم حاصل کرنےوالےبھی ملک کےبڑے عہدوں پرآئیں اورملک کی خدمت کریں۔

انہوں نےکہاکہ ہم مدارس کی حالت بہترکرنےکانعرہ لگاکراقتدارمیں آئےہیں،حکومت کی ذمہ داری ہےکہ وہ مدارس کےبچوں کی تمام ضروریات کاخیال کرے۔

شہریارآفریدی نےکہاکہ ہمیں بحیثیت قوم فوج کی خدمات کامعترف رہناچاہیےخدانہ کرے وہ وقت آئےجب ہماری فوج کمزور ہوجائے،آج ہم جس آرام سےزندگی گزررہےہیں اس کےپیچھے فوج کی قربانیاں شامل ہیں۔ہم دنیا میں دیکھ رہےکہ جن ممالک کی فوج کمزوررہےوہاں ماؤں بہنوں کی عصمت محفوظ نہیں،ہمیں اپنی ماؤں بہنوں کی عصمت کی خاطراداروں کے وقار کااحترام کرناہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.