Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت نےاقلیتی برادری کو معاشرے میں ان کےحقوق کےتحفظ کا عزم کیا ہے،مشتاق غنی

پشاور۔سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نےکہاہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نےاقلیتی برادری کو معاشرے میں ان کےحقوق کےتحفظ اوران کو مذہبی آزادی دینےکا عزم کیا ہے۔

آج پاکستان کی اقلیتی برادری معاشرے میں آزادی اورخوشی سےاپنےحصےکا کردار اداکررہی ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نےایبٹ آباد میں منعقدہ کرسمس کےحوالےسےمسیحی برادری کےپروگرام میں شرکت کےدوران کیا۔

اس موقع پرسپیکر مشتاق احمد غنی نےمسیحی برادری کےہمراہ کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنےکیلئےکرسمس کیک کاٹااور بعدازاں چرچ کو اپنے صوابدیدی فنڈ سے امدادی چیک بھی دیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.