Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت نےکام نہیں کیا تو گھر جانا پڑےگا۔ آصف زرداری

رحیم یارخان:پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کاکہنا ہےکہ حکومت نےکام نہیں کیاتو گھرجانا پڑےگا اورمجھےنہیں لگتا عمران خان زیادہ دیرحکومت سنبھال سکے گا۔

رحیم یار خان میں جلسہ عام سےخطاب کرتےہوئےسابق صدرنےکہاکہ ہردورمیں سیاسی مخالفین جیلوں میں رہےلیکن پیپلزپارٹی کےدور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا،ہم نےمخالفین کو جیلوں میں رکھناکسی کااحتساب کرنےکاسوچا،جبکہ جمہوریت کےلیےبھٹواوربی بی نے شہادت پائی اورہم نےجیلیں کاٹیں۔

آصف زرداری کاکہناتھاکہ ہرکوئی یہ سمجھتا ہےوہ ہم سےزیادہ ہوشیارہے،میں نےبطورصدراپنےاختیارات پارلیمنٹ کو واپس کیےاگر اختیارات پارلیمنٹ کونہ دیتاتو کوئی ڈینٹسٹ یاپکوڑےوالا آج صدرنہ ہوتا لیکن یہ سمجھتےہیں کہ18ویں ترمیم ہم اپنےلیےلائےتھے،یہ صوبوں کےلیےلائی گئی تھی تاکہ نچلی سطح تک اختیارات منتقل کیے جائیں۔
پی پی کےشریک چیئرمین نےکہا کہ کپتان نے جھوٹے وعدے کیےاور یوٹرن لیے، ان سے نہ معیشت سنبھالی جاتی ہے اور نہ ہی ملک سنبھالا جارہاہے،اگر انہوں نےکام نہیں کیا توان کوگھر جانا پڑےگا اورمجھے نہیں لگتا کہ کپتان زیادہ دن حکومت سنبھال پائے گا۔

آصف زرداری نےعمران خان پر تنقید کرتےہوئےکہاکہ آپ نےجنوبی پنجاب صوبےکااعلان کیا لیکن نعرہ ہمارا لیااوریہ کہتے ہیں کہ نپولین نے یوٹرن نہیں لیاحالانکہ تاریخ میں نپولین اور ہٹلر کو ہیرو تسلیم نہیں کیا گیا، ہٹلر نے 55 ملین افراد کو قتل کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.