Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت نےیہی فتویٰ اور فلسفہ دیاکہ یوٹرن لینا ہی فلسفہ ہے۔سراج الحق

جب سے موجودہ حکومت آنےکےبعد سےمہنگائی میں اضافہ ہوا اورہرشخص پریشان ہے تاہم حکومت کے ہنی مون کے دن گزر گئے اب اسے کچھ کر کے دکھانا ہوگا۔ تقریب سےخطاب

لاہور:امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہاہےکہ جب سےموجودہ حکومت آنےکےبعد سےمہنگائی میں اضافہ ہوا اورہرشخص پریشان ہےتاہم حکومت کےہنی مون کےدن گزرگئے اب اسے کچھ کرکےدکھاناہوگا۔

جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ تقریب سےخطاب کرتےہوئےسراج الحق نےکہاکہ حکومت نےجتنےاعلانات کیےاپنےعمل سے ثابت کردیا کہ ہراعلان صرف اعلان ہے لیکن اب اسے اعلانات کے بجائے کام کر کے دکھانا ہے،

امیرجماعت اسلامی نےکہاکہ وزراءآپس میں لڑرہےہیں ایک دوسرے کےخلاف بیانات دے رہے ہیں،حکومت نےیہی فتویٰ اور فلسفہ دیا کہ یوٹرن لینا ہی فلسفہ ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود اعلان کیا کہ ان کے لیے مدینہ کی ماڈل ریاست ہے، حکومت بتائے چار ماہ میں مدینہ کی ریاست کی طرف کون سا قدم اٹھایا، حکمران چین جاتے ہیں تو کہتے ہیں چائنا ماڈل بہت اچھا ہے، حکومت کو یکسوئی کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں تجاوزات کے نام پر6 ہزار مکان گرائے گئے، غیر آباد مقامات عوام کو لیز پر دیا گیا جسے لوگوں نے آباد کیا اور آج گرا دیے گئے ہیں، گونگے اور اندھے بن کر آپریشن کرنا انصاف نہیں ہے

سراج الحق نےکہاکہ ہم نےابھی تحریک چلانےکافیصلہ نہیں کیالیکن قوم کی ترجمانی کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا، حکومت آنے کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا، چنے کی پلیٹ سے لے کر ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے،کیا وجہ ہے کہ نارمل صورتحال میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.