Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت کا آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے جے یو آئی ف کو آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم کو تمام اپوزیشن رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرنے سے متعلق اعتماد میں لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے لیکن حکومت کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں حکومت کا لائحہ عمل تیار ہے اور کسی کو بھی عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آزادی مارچ آئین اور قانون کے دائرے میں رہا تو اجازت ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.