Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت کا فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کےلیے اپوزیشن کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لیے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق تیاری مکمل کرلی ہے اور توسیع کے حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت قانون نے مسودہ بھی تیار کرلیا، مسودہ کل کابینہ اجلاس میں ابتدائی مشاورت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو فوجی عدالتوں میں توسیع پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے جلد اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا، حکومت معاملہ پر قومی اتفاق رائے چاہتی ہے تاہم اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے فوجی عدالتوں کی مخالفت کی جارہی ہے۔

واضح رہےکہ 2017 میں فوجی عدالتوں کی مدت میں2سال کی توسیع کےلیےقومی اسمبلی اورسینیٹ نےآئینی ترمیم کا بل منظورکیا تھا،صدر مملکت نے منظور شدہ بل کےمسودے پردستخط کیےتھےجس کے بعد بل آئین کا حصہ بن گیا تھا تاہم اب بل کی مدت ختم ہوچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.