Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت کا کورونا کے حوالے سے عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسد عمر کی معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ پریس کانفرنس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے کورونا کے حوالے سے عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔
اسد عمر نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ پریس کانفرنس کی ہے ۔ وفاقی وزراء نے کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے ۔ کورونا کے حوالے سے تمام پابندیوں کوختم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ70فیصد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے ۔ جب کہ وبا ختم نہیں ہوئی ختم ہونے کے مراحل میں ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے انسداد کورونا کے ادارے این سی او سی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.