Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت کا 175ممالک کو ای ویزا کی سہولت دینے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے 50 ممالک کو آن ارائیول ویزا جب کہ 175 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے اعلان کے بعد 50 ممالک کے شہریوں کو پاکستان پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر ویزا کی سہولت دستیاب ہوگی اور اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرا رہے ہیں جس کے تحت 50 ممالک کے شہریوں کو ویزا آن ارائیول جب کہ 175 ممالک کو ای ویزا کی سہولت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کو مختلف مدت کے ویزے دیے جائیں گے، ڈگری پروگرام کے لیے 2 سال جبکہ ماسٹر پروگرام کے لیے 4 سال کا ویزا دیں گے، اسی طرح صحافیوں کو لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم ویزے جاری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا جب تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو ہمارے امریکا کے ساتھ تعلقات کیا تھے، یو اے ای کے ولی عہد 12 سال بعد پاکستان آئے اور آج ہم یورپ اور مشرق وسطیٰ پر کہاں کھڑے ہیں، کوئی 5 ماہ میں ایسا کردار ادا نہیں کر سکتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.