Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت کی جانب سےقومی اسمبلی اجلاس ملتوی کرائےجانے پراپوزیشن نےبرہمی کا اظہار

ہم نے دھرنوں کے دوران ایوان کا اجلاس جاری رکھا، آج ملک کو سنجیدہ صورتحال کا سامنا ہے، حکومت نے کورم توڑتے ہوئے راہ فرار اختیارکرلی احسن اقبال ,موجودہ حالات میں ایوان کو لمحہ بہ لمحہ باخبررکھنا چاہیے تھا، پہلی مرتبہ دیکھا خود حکومت نے کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس ملتوی کرایا راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کرائےجانےپراپوزیشن نےبرہمی کا اظہارکیا ہے۔

جمعہ کوقومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہبازشریف کے چیمبر میں اپوزیشن رہنماؤں کااجلاس ہوا،اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویزاشرف جبکہ ایم ایم اے کےمولانا عبدالواسع نےشرکت کی،اجلاس میں حکومت کی جانب سےقومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرائے جانے پرشدید برہمی کا اظہارکیا گیا۔

اجلاس کے بعد (ن) لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دھرنوں کے دوران ایوان کا اجلاس جاری رکھا ، آج ملک کو سنجیدہ صورتحال کا سامنا ہے، حکومت نے کورم توڑتے ہوئے راہ فرار اختیارکرلی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف نے بھی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایوان کو لمحہ بہ لمحہ باخبررکھنا چاہیے تھا، پہلی مرتبہ دیکھا خود حکومت نے کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس ملتوی کرایا، حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے، صاف لگ رہا تھا منصوبہ بندی کے تحت اجلاس ملتوی کیا گیا، حکومتی وفد نے ملاقات کا بھی کہا تھا مگرہم انتظار کرتے رہ گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.