Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت کے خلاف احتجاج پر مشاورت کےلیےآج تمام اپوزیشن افطار ڈنر میں جمع ہوگئی

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے افطار ڈنر میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزداری مریم نواز سمیت دیگر سیاسی رہنما شریک ہیں۔

حکومت کے خلاف احتجاج پر مشاورت کے لیے آج تمام اپوزیشن افطار ڈنر میں جمع ہوگئی جس میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، پرویز رشید، خواجہ آصف، حمزہ شہباز، لیاقت بلوچ، آفتاب شیرپاؤ، یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، زاہد خان میاں افتخار شریک ہیں۔

افطار میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، حمزہ شہباز، ایاز صادق، پرویز رشید، خواجہ آصف، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیر پاؤ جب کہ اے این پی کے رہنما زاہد خان، میاں افتخار اور ایمل ولی نے شرکت کی۔

افطار ڈنر میں شریک تمام رہنماؤں نے حکومت کے خلاف آئندہ کی حکمت عملی طے کی۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ پہلے ہی عید کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اشارہ دے چکے ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان بھی حکومت مخالف تحریک چلانے کے لیے آصف زرداری اور نوازشریف سے رابطے کرچکے ہیں۔

پی پی اعلامیے کے مطابق اپوزیشن کی بیٹھک میں ملک کی نازک معاشی صورتحال، مہنگائی اور عوام کی مشکلات کے حل میں حکومتی عدم دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا، اپوزیشن نے نیب کارروائیوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتقامی کارروائیاں قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مستقبل میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

شرکا نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زماں کائرہ کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.