Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خادم حسین رضوی سمیت پارٹی کےاہم رہنماؤں پربغاوت اوردہشتگردی کےمقدمات قائم

اسلام آباد:حکومت نےتحریک لبیک کےسربراہ خادم حسین رضوی سمیت پارٹی کےاہم رہنماؤں پر بغاوت اوردہشتگردی کے مقدمات قائم کردیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نےبتایا کہ ریاست کےاندر تمام ادارے قانون کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں،کچھ شرپسند عناصر نےنظام کو تہہ وبالا کرنیکی کوشش کی ہے،جو احتجاج قانون کےدائرہ سےباہرہو اس پرریاست خاموش نہیں رہ سکتی،تحریک لبیک نےپاکستان کےآئین کوللکاراہے،بغاوت کیس میں گرفتار لوگوں کو عمرقید کی سزا ہوگی،شہریوں کی جان ومال کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنےوالوں سےآہنی ہاتھوں سےنمٹا جائےگا،تحریک لبیک کےرہنماؤں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ خادم حسین رضوی کے خلاف بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ تھانا سول لائن لاہور میں درج کیا گیا ہے، تحریک لبیک کے دوسرے اہم رہنما پیر افضل حسین قادری کو گجرات میں بغاوت اور دہشتگردی کے الزام میں چارج کردیا گیا ہے، عنایت الحق شاہ کے خلاف تھانہ روات راولپنڈی اور حافظ فاروق الحسن کیخلاف بھی بغاوت اور دہشتگردی کی ایف آئی آرز درج کرلی گئی ہیں۔

وزیراطلاعات نےکہاکہ دھرنےمیں پانچ کروڑ کےنزدیک سرکاری املاک کو نقصان پہنچا جس میں ملوث افراد کو چارج کیاجارہا ہے،انہیں عمرقید تک سزاہوسکتی ہے،گرفتارافراد کےکیسز انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں چلائےجائیں گے،احتجاج کےدوران لوٹ مارکیساتھ گاڑیاں جلائی گئیں،جلاؤ گھیراؤ،املاک کو نقصان پہنچانےمیں ملوث تمام افرادپرمختلف تھانوں میں دہشت گردی کےمقدمات بنائےجارہےہیں، جو کارکن زیادہ سرگرم نہیں تھےانہیں بھاری ضمانت پررہاکیاجائےاوران سےآئندہ کسی بھی تخریبی سرگرمی میں حصہ نہ لینےکےحلف نامے لیے جائیں گے۔

فواد چودھری کا کہناتھاکہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں دنیا بھرکےعلمانےکہاکہ جو تحریک لبیک نےکیا وہ عاشقان رسول ﷺ نہیں کرسکتے،تحریک لبیک کی سیاست انتہائی نامناسب تھی،دھرنے کےخلاف آپریشن میں ریاست کےتمام ادارےمشترکہ طورپرشریک تھے، اپوزیشن اورمیڈیاریاست کےساتھ کھڑےہوئےاورسپورٹ کیا،پنجاب سے2899،سندھ سے139اسلام آباد سے126لوگوں کوحفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

فواد چودھری نےکہاکہ پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم)کےدوارکان قومی اسمبلی محسن داوڑاورعلی وزیرپرایف آئی آردرج ہے،انہیں دبئی جانےسےاسلیےروکاگیا،پی ٹی ایم رہنماؤں کوچاہیےکہ بیرون ملک جانےسےپہلےضمانت کرائیں،کسی قسم کےدباؤ کوخاطرمیں نہیں لایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.