Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خاشقجی قتل کیس، سعودی قونصل جنرل کے گھر سے تیزاب کے شواہد ملنے کا دعویٰ

انقرہ: سعودی صحافی جمال خاشقجی کی لاش سے متعلق ترک اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی قونصل جنرل کے گھر کے کنویں سے ہائیڈرو فلورک ایسڈ سمیت دیگر کیمیائی اجزا کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سعودی قونصل جنرل محمد العْتیبی کی رہائش گاہ کے ایک کمرے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑوں کو تیزاب میں تحلیل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ان دو ہفتوں کے دوران جمال خاشقجی کی لاش کا نام و نشان مٹانے کے لیے تیزاب کا استعمال کیا گیا تھا۔
ترک ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب، جمال خاشقجی کے خاندان اور ان کی منگیتر کو خون بہا کی رقم بھی ادا کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.