Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع کر دی۔
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو ان کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفریق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزاروں سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ڈی جی نیب کو تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی۔
اس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے دونوں فریقین کو سن لیا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں اس حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ دونوں کے وارنٹ گرفتاری کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنائیں، گزشتہ سماعت پر بھی آپ نے اسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا تھا۔
عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع کردی اور نیب کو حکم دیا ہےکہ دونوں کو آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.