Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخواحکومت نے13افسران کےتبادلوں و تعیناتیوں کےاحکامات جاری کردیئے

پشاور۔خیبرپختونخواحکومت نے13افسران کےتبادلوں وتعیناتیوں کےاحکامات جاری کردیئے۔جاری کردہ علامیہ کےمطابق چیف آف سیکشن (آرڈی)محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی مشرف خان(پی پی ایس،بی ایس19-اےسی،بی)کو تبدیل کرکےانکو محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں چیف پلاننگ آفیسرتعینات کردیاگیاہےاسی طرح ڈائریکٹر(پلاننگ)پشاورہائیکورٹ پشاورعبدالحلیم کی بحیثیت چیف آف سیکشن(آرڈی)محکمہ ترقی و منصوبہ بندی،چیف آف سیکشن اکنامک اینالیسز(ای اے)پی اینڈ ڈی قیصرعالم(پی پی ایس،بی ایس19-اے،سی،بی) کی خدمات کوڈیپوٹیشن بنیادوں پربحیثیت ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹرپی ایم یو سیف سٹی پراجیکٹ پشاورمذید تعیناتی کیلئےمحکمہ داخلہ و قبائلی امورکے سپرد کر دی ہیں۔

اسی طرح چیف آف سیکشن (ایگری)محکمہ پی اینڈ ڈی الیاس محمود (پی پی ایس ، بی ایس19-اے ،سی ،بی)کی بحثیت ڈپٹی چیف پلاننگ آفیسر (بی ایس 19-)محکمہ صحت،ڈپٹی چیف پلاننگ آفیسر محکمہ صحت بحراللہ خان (پی پی ایس، بی ایس19-اے،سی،بی)کی بحیثیت چیف آف سیکشن(زراعت)پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ،اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سےواپسی پرنصراللہ(پی اےایس،بی ایس18-)کی بحیثیت چیف آف سیکشن اکنامک اینالیسز پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ، چیف (انفراسٹرکچر )ایس ڈی یومحکمہ پی اینڈ ڈی ندیم احمد (بی ایس18-،بی،او،ایس)کی بحیثیت اسسٹنٹ چیف ایجوکیشن سیکشن پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ،اسسٹنٹ چیف (اوپی ایس)انفراسٹرکچر سیکشن پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ عبدالغفار (پی پی ایس بی ایس17-پرسنلی اپ گریڈ ڈ بی ایس18-) کی بحیثیت پلانگ آفیسر چارسدہ، پلاننگ آفیسر چارسدہ حبیب اللہ خان (پی پی ایس بی ایس17-پرسنلی اپ گریڈ ڈ بی ایس18-) کی بحیثیت اسسٹنٹ چیف (پاور )پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ، چیف آف سیکشن (ایجوکیشن،اوپی ایس) محمد ہاشم (پی پی ایس، بی ایس18-اے سی بی)کی بحیثیت چیف آف سیکشن(صنعت) پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ جبکہ آصف شہاب کو انکی اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیاہے۔ اسی طرح پلاننگ آفیسرمحکمہ صحت نعمان (پی پی ایس، بی ایس17-)کی بحیثیت ریسرچ آفیسر واٹر سیکشن پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ، مانیٹرنگ آفیسر محکمہ سماجی بہبود محمد عدنان(پی پی ایس،بی ایس17-)کی بحیثیت پلاننگ آفیسر محکمہ ماحولیات اور اسسٹنٹ چیف (اوپی ایس) ایگری کلچر سیکشن پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ سید شعیب علی شاہ گیلانی(بی ایس17-،سی بی پی) کی بحیثیت سینیئر پلاننگ آفیسر (بی ایس18-)میں تعیناتی کیلئے انکی خدمات کو محکمہ کھیل کے حوالے کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.