Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخواٹی ٹونٹی خواتین کرکٹ لیگ میں فاٹاسٹرائیکرز نےمسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

وویمن کرکٹ لیگ،ٹاسٹرائیکرزنے کراچی کوینزکو بڑے مارجن سے شکست دیدی،راولپنڈی ہیٹرزنے بھی اپنامیچ جیت لیا

پشاور۔فاٹاسٹرائیکرزکی خواتین کرکٹرزنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےپشاور میں جاری خیبرپختونخواٹی ٹونٹی خواتین کرکٹ لیگ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی،فاٹاسٹرائیکرزنے کراچی کوینزکو 177جیسے بڑے مارجن سے شکست دیدی جبکہ راوالپنڈی ہیٹرزنے پشاور پیغلے کو 7وکٹوں سے ہرایا،اسی طرح پشاور پیغلے اور کراچی کوینزکی ٹیموں کی ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہوگیا۔

غیر سرکاری تنظیم کیوکشن کائی کےزیر اہتمام ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے جانیوالےپہلےخیبر پختونخواٹی ٹونٹی خواتین کرکٹ لیگ کے سلسلےمیں منعقدہ ایک میچ میں فاٹاسٹرائیکرزکی کپتان جویریہ رئوف نےٹاس جیت کر پہلےخود بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا،جنہوں نے مقرررہ اوورزمیں216رنز سکور کئے،جس میں کپتان جویریہ رئوف نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 117رنز کی اننگز کھیلی اور آئوٹ نہیں ہوئی جبکہ عائشہ نے59رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہی اورثناء نے24رنزبنائے۔

کراچی کوئینزکی جانب سے انیلہ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

اسکے جواب میں کھیل کرکراچی کوئینزکی ٹیم مطلوبہ ہد ف حاصل کرنے میں ناکام رہی اورانکی پوری ٹیم صرف 39رنز پر ڈھیر ہوگئی ،جس میں بختاور10رنز بناکر نمایاں سکورررہی۔

فاٹاسٹرائیکرزکی طرف سےثناءفاطمہ نے4،مدیحہ نے3جبکہ ماہ نور اورماریہ خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ دوسرے میچ میں پشاور پیغلےکی ٹیم ن پہلےبیٹنگ کرتےہوئے46رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،جسکی کوئی بھی کھلاڑی ڈل فیکرزمیں داخل نہ ہوسکی،پنڈی کی جانب سیکپتان نائ؛ہ نذیر عباسی نےتباہ کن بائولنگ کرتےہوئےچار شکارکئےجبکہ فاطمہ شاہ نے تین اور سمیر نے دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،

اسکےجواب میں کھیلتےہوئےپنڈی کی ٹیم نےمطلوہ ہدف بااسانی تین وکٹوں کےعوض پوراکیا،جس میں نائلہ نذیر عباسی نے24رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئیں،مدیحہ نے13رنز سکور کئے،پشاور پیغلےکی طرف سےعائشہ اور ثناء لیاقت نےایک ایک وکٹ حاصل کیں،نائلہ نذیر عباسی کو مین آف دی میچ قراردیکر میڈل پہنایاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.