Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad
براؤزنگ زمرہ

خیبرپختونخواہ

سوات اور کوہستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 14 افراد جاں بحق

سوات اور کوہستان میں بارش اور سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی، جس کے باعث اب تک 14 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اپر کوہستان میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال 14 افراد کی جان لے گئی۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارش سے اپر کوہستان میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سوات میں 3 مرد، ایک…

جنوبی وزیرستان:اسسٹنٹ کمشنرسرویکئی دفترسےغائب،دفتری امور ٹھپ ہوکر رہ گئی،عوام کو مشکلات کا سامنا

جنوبی وزیرستان:سب ڈویژن سرویکئ کے اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے دفتر کو تالے لگا دیئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جنوبی وزیرستان اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی سمیع اللہ دفتر سے غائب، دفتری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے،عوام کو مشکلات کا سامنا، حکام سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن سرویکئ کے اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ نے اپنے دفتر کو تالے لگا دیئے کئی کئی دن دفتر سے غائب رہنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سمیع اللہ کے دفتر نہ آنے کی وجہ سے دفتری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہے…

مردان: رکشہ میں سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 2 جاں بحق

مردان میں رکشہ میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ بروز بدھ سہ پہر کو کاٹلنگ روڈ پر غلاموں کے علاقے میں سی این جی پمپ میں اس وقت پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوہاٹ کا رہائشی طوطی خان اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔حادثہ میں رکشہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔…

شوکت یوسفزئی نے اسفند یار ولی پر تہمت لگائی ، مگر ثابت نہ کر سکے،ثمر ہارون بلور ترجمان اے این پی

الزام تو لگا دیا مگر شوکت یوسفزئی ثبوت نہیں پیش کر سکے، عدالت نے فیصلہ اسفند یار ولی کے حق میں دیدیا، ترجمان اے این پی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے سوموار کے روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے پختونوں کے سر کا سودا کیا ہے مگراس کے بعد نہ تو شوکت یوسفزئی نے عدالت میں کوئی ثبوت پیش کئے اور نہ ہی کوئی جواب داخل کیا جس پر آج معزز عدالت…

حکومت محسود قبائل کادیگراقوام کیساتھ سرحدی حدبندی کامسئلہ حل کرے،درے محسودگرینڈ جرگہ

ہم نےکمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو اس مسئلے سے آگاہ کیا بہت جلد اچھے نتائج برآمد ہوں گے،اے سی جنوبی وزیرستان

آپریشن راہ نجات کے دوران ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر ہجرت کرنے والے محسود قبائل کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے،محسود قبائل

کو رونا وائرس: مانسہرہ کے سیاحتی مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش

28 ہوٹلز اور ریستورانوں کے عملے کے 47 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق

ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقامات پر کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے آنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔صوبائی دارالحکومت پشاور کے کچھ علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد اب کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سے ان تفریحی مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی سفارش کی ہے جہاں کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔اتھارٹی نے ان ہوٹلز اور…

خیبر پختونخوا: تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کے رہنما اصول جاری

پشاور: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے رہنما اصول جاری کردیے۔محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق اسکول کے گیٹ پر بخار چیک کرنے کا انتظام ہوگا اور 37.3 سینٹی گریڈ سے زیادہ ٹمپریچر والے طلبا اور اساتذہ کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ جاری کردہ اصولوں کے مطابق طلبا اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا اور اسکول میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔اعلامیے کے…

دو گروپوں میں فائرنگ ، 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ہری پور میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر افراد فرار ہو گئے ہیں۔ڈی پی او پولیس کی بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے…

نوشہرہ: پولیس نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

بچی سے زیادتی اور اسے قتل کرنے والا ملزم بچی کا پڑوسی ہے

نوشہرہ: پولیس نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نوشہرہ نجم الحسنین کے مطابق بچی سے زیادتی اور اسے قتل کرنے والا ملزم بچی کا پڑوسی ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ملزم کی عمر 18سال ہے اور دوران تفتیش اس نے بتایا کہ زیادتی کے بعد شناخت کے ڈر سے اس نے بچی کو قتل کیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ بچی کی تلاش میں…

سوات میں نجی تعلیمی ادارے کھل گئے

پولیس نے تحصیل کبل اور بریکوٹ میں سکولوں پر چھاپے مارے

سوات میں پانچ ماہ بعد نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے سکول بند رکھنے کے اعلانات کے باوجود پرائیوئٹ سکولز مینجمینٹ اتھارٹی نے سکولز کھول کر حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ پولیس نے تحصیل کبل اور بریکوٹ میں سکولوں پر چھاپے مارے اور کئی سکول پرنسپلز کو گرفتار کرلیا۔ صدر پرائیوٹ سکول ایسوسی سوات کا کہنا ہے کہ سکول صرف ہم نے نہیں کھلے پورے پاکستان میں نجی سکول کھل گئے ہیں، ان کا کہنا…