Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات:قبائلی علاقوں میں شیڈول کےمطابق انتخابات کرانےکافیصلہ

پشاور:حکومت نےقبائلی علاقوں میں خیبرپختونخوا اسمبلی کےانتخابات ملتوی کرنےکی بجائےشیڈول کےمطابق 2جولائی کوہی کرانےکافیصلہ کیاہے۔قبائلی علاقوں میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی16نشستوں کےلیےانتخابات2جولائی کو ہونےجارہے ہیں اوراس سلسلےمیں الیکشن کمیشن کےجاری کردہ شیڈول پرعمل جاری ہے،رواں ماہ کی30تاریخ کوالیکشن کمیشن امیدواروں کوانتخابی نشانات جاری کرےگا۔

دوسری جانب سینیٹ سےبل کی منظوری نہ ہونےپراپوزیشن جماعتیں تذبذب کاشکارہوگئی ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں نےحکومت سےوضاحت بھی مانگ لی ہیں لیکن حکومتی ذرائع نےبتایاکہ شیڈول کےمطابق2جولائی کوانتخابات کی تیاری کی جارہی ہےاوراس حوالے سےتحریک انصاف نےاپنےامیدواروں کےانٹرویو بھی شروع کردیے ہیں۔26ویں آئینی ترمیم کےتحت خیبرپختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع کی نشستیں16سے بڑھا کر24اورقومی اسبملی میں6سےبڑھاکر12کی جارہی ہیں۔

26ویں ترمیم کےمحرک محسن داوڑ کاکہناہےکہ ہم حکومت کےانتظارمیں تھےکہ وہ سینٹ کا اجلاس بلاکر ترمیمی بل کی منظوری لے گئی لیکن معلوم نہیں حکومت کیوں تاخیرکررہی ہے۔آئندہ ایک سے2روز میں سینٹ کا اجلاس نہ بلایاگیا تو پھراپنا لائحہ عمل طےکریںگےاور سینیٹ اجلاس کےلیے ریکوزیشن جمع کراسکتے ہیں۔

اے این پی کےسردار حسین بابک کاکہناہےکہ انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے یاتاخیر ہوگی حکومت واضح کرے، قبائلی عوام سمیت تمام سیاسی جماعتیں کنفیوژن کا شکار ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کو بھی اس طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ قبائلی اضلاع کو ان کا حق ملے۔

ضم شدہ قبائلی علاقوں میں انتخابات کےلیےامیدواروں کےچنائوں کےلیےحکمران جماعت پی ٹی آئی نےانٹرویو بھی شروع کردیےہیں اس حوالےسےحکومتی ترجمان شوکت یوسفزئی سے رابطہ کیاگیا توانہوں نےاس بات کی تصدیق کی کہ قبائلی علاقوں میں انتخابات شیڈول کےمطابق2جولائی کو ہونےجارہے ہیں۔ قومی اسمبلی سےپاس ہونےوالا بل سینیٹ سےمنظور کرایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.