Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا:ایف آئی اے نےدس ارب کی ٹرانزکشن والے30 بےنامی اکاؤنٹس کا پتہ چلالیا

پشاور:وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے30 بےنامی اکاؤنٹس کاپتہ چلا لیاجن ےذریعےتقریباً 10 ارب روپےکی ٹرانزکشن کی گئی تھی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اےخیبرپختونخوا طارق پرویز کےمطابق 12سے15ہزارروپےماہوارپرکام کرنےوالے8گھریلو ملازمین کےنام پر بے نامی اکاؤنٹس ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس سے تقریباً 10 ارب روپے کی ٹرانزکشن ہوئی ہے اور یہ اکاؤنٹس منی لانڈرنگ میں استعمال ہورہے تھے جب کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے صوبے کے بیشتر اضلاع میں ٹرانزکشن کی گئی۔

طارق پرویز کا کہنا ہے کہ بونیر، سوات ، کالام اور بشام کے بینکوں میں بھی بے نامی اکاؤنٹس ہیں، مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ملوث افراد کے شناختی کارڈ اسٹیٹ بینک کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کےمطابق بےنامی دار اکاؤنٹس رکھنےوالےافراد کی منقولہ اورغیر منقولہ اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

یاد ہے کہ سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس زیر سماعت ہے اور اب تک کئی ایسے افراد کے اکاؤنٹس میں اربوں یا کروڑوں روپے کی موجودگی پکڑی جاچکی ہے جنہیں پیسوں کی آمد کا پتہ ہی نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.