Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا حکومت کامحکمہ صحت کے20ہزارسے زائد ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

پشاور(واجد ہوتی سے)خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیوٹی سے غفلت برتنے پرڈاکٹروں سمیت محکمہ صحت کے20ہزارسے زائد ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے 23ملازمین کوطویل غیرحاضری پرفارغ جبکہ 13184کی تنخواہیں کاٹی دی ہے:صوبائی حکومت آزادانہ مانیٹرنگ یونٹ (آئی ایم یو)کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائے گی۔
آئی ایم یونے ملازمین کے خلاف کارروائیوں سے متعلق یکم جنوری 2018سےستمبرتک کی رپورٹ جاری کی ہے۔
صوبےکے 25اضلاع کے ہسپتالوں میں ڈیوٹی سے غفلت برتنے اوردیگروجوہات پر 14649ملازمین سے وضاحت طلب کی صوبائی حکومت نے3930ملازمین کو وارننگ جاری کی ہےاور 26:ملازمین کے جبری تبادلے کیےگئے31ملازمین کی تنخواہیں بندکی گئیں جبکہ 36کو شوکاز نوٹس جاری کیےگئے،کل20201ملازمین کےخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی،سب سےزیادہ کارروائیاں سوات میں1368ملازمین، مانسہرہ 1275اور پشاور میں 1213ملازمین کے خلاف کی گئیں،
حکومت نےکئی ملازمین کے خلاف طویل عرصے سے غیرحاضری اور متعلقہ سپروائزرز کے احکامات کی تکمیل نہ کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لانے کق فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.