Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکلنے کا فیصلہ

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کابینہ نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے نکلنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کی کابینہ اجلاس پر بریفنگ۔ ان کا کہنا تھاکہ کابینہ اجلاس میں انصاف فوڈ کارڈ کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے ۔ فوڈ کارڈ کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔
ان کا کہنا تھاکہ انصاف فوڈ کارڈ کے ذریعے غریب گھرانوں کو آٹا اور دیگر اشیائے خورونوش مفت ملیں گی۔ مجموعی طور پر10لاکھ گھرانے انصاف فوڈ کارڈ سے مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مستحق گھرانوں کو ماہانہ2100روپے دیے جائیں گے ۔ احساس پروگرام کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مستحق خاندانوں کوانصاف فوڈ کارڈ دیا جائے گا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ1.2میٹرک ٹن گندم کے بجائے 1.4میٹرک ٹن گندم کی خریداری پنجاب اور پاسکو سے کی جائے گی۔ پنجاب سے دو مختلف مراحل میں گندم کی خریداری کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ صوبائی کابینہ نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے نکلنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.