Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں بھی کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: چیئرمین نیب

پشاور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ دھمکیوں سے نیب کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا، قانون کے دائرے میں ہر قدم اُٹھا رہے ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل نیب نے انہیں میگا کرپشن کیسز کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب میں میگا کرپشن کے مقدمات الماریوں اور فائلوں سے نکالیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں بھی کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نیب کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.