Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم تیز

سال رواں کے دوران 1742عدد رائفل/ایل ایم جی/برین گن برآمد

پشاور۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود کی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیرقانونی اسلحہ اور منشیات کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے۔اوراس سلسلےمیں پولیس کو نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔پ

ولیس ترجمان کےمطابق سال رواں کےدوران صوبہ بھر میں مختلف کاروائیوں کےدوران پولیس نےبھاری مقدارمیں اسلحہ،گولی باروداور منشیات برآمد کرلی ہیں۔

اس دوران1742عدد رائفل/ایل ایم جی/برین گن،2416عدد کلاشنکوف،22200عدد پستول،5107عدد شاٹ گن،232عدد خنجر/چاقو،1136593عدد مختلف بورکےکارتوس،266عدد کالاکوف،154عدد ھینڈ گرینیڈ،6015عدد ڈیٹونیٹرز،706عدد ڈائنامایئٹ،4عدد بم،11عدد سٹینگن/مشینگن،14عدد راکٹ لانچرزاور 2عددپشپشا برآمد کئے گئے۔

اسی طرح منشیات کی مد میں بھی خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔اس دوران14946.185کلوگرام چرس،600کلوگرام آفیون،515کلوگرام ہیروئن،14.449کلوگرام آئس اورشراب کے25965بوتلیں(3797لیٹرز)پکڑے گئے۔

یہاں یہ امرقابل ذکررہے کہ منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ کےخلاف پولیس کی کارکردگی ابتک پچھلےسال کےمقابلے میں ہر حوالے سے بہتر اور نمایاں رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.