Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا پولیس ملکی سطح پر پیشہ ورانہ فورس کے طورپر سامنےآئی ہے.وزیراعلیٰ

پی ٹی آئی کی اصلاحات کے نتیجے میں پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کیاگیاہے' پولیس ٹریننگ کالج میں ھنگو میں خطاب

پشاور۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےکہاہےکہ خیبرپختونخوا پولیس ملکی سطح پرپیشہ ورانہ فورس کےطورپرسامنےآئی ہے’.

منگل کےروزپولیس ٹریننگ کالج ھنگو میں تقریب سےخطاب کررہےتھے’انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی کےسربراہ عمران خان ہمیشہ پولیس فورس کو ہرقسم کی مداخلت سےآزاد دیکھناچاہتےہیں اوران ہی کےویژن کےتحت گزشتہ دورمیں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نےایسی پولیس ریفارمزکیں جنکےنتیجےمیں خیبرپختونخوا پولیس کو سیاسی مداخلت سےآزاد کردیاگیاہےاورپورے ملک کیلئےایک مثالی فورس بنادیاگیا’

انہوں نے کہاکہ مذکورہ اصلاحات کےنتیجے میں خیبرپختونخوا پولیس کو انتظامی اورمالی خودمختاری حاصل ہوئی’جس کی وجہ سے پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی اور صوبے کے عوام میں بھی ان اصلاحات کو سراہا’-

وزیراعلیٰ نےکہاکہ خیبرپختونخوا پولیس کوعوام دوست بنانے کیلئےمزید اقدامات بھی لیےجارہےہیں’انہوں نےکہاکہ صوبےمیں شامل ہونےوالےنئےاضلاع میں پولیس کی تعیناتی ایک اہم ذمہ داری ہےاوراس ذمہ داری کی تکمیل کیلئےجامع منصوبہ بندی کےتحت کام کیاجارہاہے-

انہوں نےکہاکہ سات نئے اضلاع میں پولیس فورس کی تعیناتی سےفورس کو بھی کئی چیلنجزکاسامنا کرناہوگا اورتوقع ہےکہ فورس یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائے گی.

انہوں نے کہاکہ صوابی اورسوات میں بھی پولیس ٹریننگ سکول بنائے گئے ہیں جن کا مقصد پولیس کی استعدادکاراور تربیت کےعمل کو جدید خطوط سےہم آہنگ کرناہے’وزیراعلیٰ نےکہاکہ تمام ادارےاگرخود کو جوابدہ اورعوام کا خادم سمجھتےہوئےکام کریں تو ان اداروں سے متعلق عوامی شکایات دورہوسکتی ہیں’انہوں نےکہاکہ جب ادارےعوام کو سہولت فراہم کرینگے’توحکومت بھی ان کی سرپرستی میں پیش پیش ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.