Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا پولیس کا صوبہ بھر میں بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن،611ملزمان گرفتار

3کروڑ26لاکھ روپے کی ریکوری،845مقدمات درج،پولیس رپورٹ

پشاور۔انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسود کی ہدایت پرصوبہ بھرمیں بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈائون جاری ہےاوراس سلسلےمیں مختلف چھاپوں کےدوران کنڈا کلچر اوربجلی چوری کرنےوالوں کےخلاف متعلقہ دفعات کےتحت 845 مقدمات کا اندراج کرکے اس میں ملوث 611 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس رپورٹ کےمطابق خیبر پختونخوا پولیس نےبجلی چوری کےخاتمے سےمتعلق حکومتی ایجنڈے کےتحت صوبہ بھرمیں بجلی چوروں کےخلاف موثراورنتیجہ خیز کاروائیوں کا عمل مزید تیز کردیا ہے۔

مہم کےدوران خیبرپختونخوا کےمختلف حصوں میں کنڈا کلچراورغیر قانونی بجلی استعمال کرنےوالوں کےخلاف برابرکاروائیاںکی جارہی ہیں۔ اس سلسلےمیں ماہ نومبر،دسمبر کےدوران مختلف طریقوں سےبجلی چوری کرنےوالوں کےخلاف متعلقہ دفعات کےتحت845مقدمات کا اندراج کیا گیا اور اسمیں ملوث611 بجلی چوروں کو پابند سلاسل کردیا۔

مہم کےدوران بجلی چوری کےلیےاستعمال ہونے والا2003میٹر تارجو کہ واپڈا کےمین لائنوں میں لگایا گیاتھا بھی تحویل میں لیا گیا۔

اس دوران بجلی چوروں سے 3,26,81,468 روپے سے زیادہ رقم کی وصولی کرکے قومی خزانہ میں جمع کرایا گیا۔

واضح رہےکہ صوبہ بھر میں کنڈا کلچراورغیر قانونی طور پربجلی استعمال کرنےوالوں کےخلاف پولیس اورواپڈا حکام کی مشترکہ کاروائیاں جاری ہیں۔اس مقصد کےلیےتھانوں کی سطح پرمختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پراپنےاپنےحدود میں مختلف طریقے سے بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں عمل میں لاتی ہیںاور اس میں اُن کو آئے روز بجلی چوروں کے خلاف خاطر خواہ نمایاں کامیابیاں بھی مل رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.