Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا کی سرزمین کےنوجوان کھلاڑی ملک وقوم کاسرمایہ افتخار ہیں،اسفندیارولی

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی صدراسفندیارولی خان نےکرکٹ کی 82سالہ تاریخ میں صوابی کےنوجوان کرکٹر یاسرشاہ کےعالمی ریکارڈ پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہاہےکہ خیبر پختونخوا کی سرزمین کے نوجوان کھلاڑی ملک وقوم کا سرمایہ افتخارہیں،

اپنےتہنیتی بیان میں انہوں نےکہاکہ یاسر شاہ نے82سالہ ریکارڈ توڑ کرپاکستان کانام روشن کیا،تیزترین200وکٹیں حاصل کرنےپرنوجوان کھلاڑی مبارکباد کا مستحق ہے۔

اسفندیار ولی خان نےکہاکہ یاسرشاہ نےاپنی محنت اورصلاحیتوں کےذریعےنئی تاریخ رقم کی ہے،قوم کو یاسرشاہ کی کارکردگی پرفخر ہے اورمستقبل میں یاسرشاہ کی مزید کامیابیوں کیلئےدعا گو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اوردنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.