Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا کےبائیس اضلاع میں آٹھویں ضمنی بلدیاتی الیکشن(کل)ہونگے

پشاو۔خیبر پختونخوا کے بائیس اضلاع میں آٹھویں ضمنی بلدیاتی الیکشن کل ہونگے،پولنگ صبح 8سےشام 4بجے تک ہوگی،نتائج کا اعلان 24 دسمبر کو ہوگا۔ضلع کونسل کی 52،ٹاون،تحصیل کونسلز32،ویلج ،نیبرہڈ کی 54نشستوں پر الیکشن ہوگا ۔

صوبے بھرمیں مجموعی طور پر1255 پولنگ اسٹیشنزاور3685 بوتھ قائم کئے گئے ہیں،مردوں کےلئے2 ہزار،خواتین کےلئے15سو سے زائد بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کےدوران 1ہزار255 پریذائڈنگ افسر تعینات کئے جائیں گے۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر85پولنگ اسٹیشنزقائم کئےگئےہیں جن پردو ہزارسےزائد سکیورٹی اہلکارتعینات ہوں گے۔31پولنگ اسٹیشنزحساس ترین،47حساس،7 کو نارمل قراردیاگیاہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق49پولنگ اسٹیشنزمردوں،36خواتین کےلئےمختص کئےگئےہیں۔نگرانی کیلئےخصوصی کنٹرول قائم کیاگیاہےجبکہ کوئیک رسپانس کمانڈوزاوراے ٹی ایس ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.