Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

پشاور: خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور، ہنگو، سوات اور مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے علاقےمیں تھا، زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 90 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.