Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیسورہ واقعے پرحکومتی خاموشی،اے این پی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

توجہ دلاؤ نوٹس اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے جمع کرایا ،معصوم بچے کی فریاد پر حکومتی نمائنددں کی خاموشی اور غیر سنجیدگی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی نے خیسورہ شریف واقعے پرحکومتی نمائندوں کی خاموشی کےخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے جس میں سپیکر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہےکہ خیسورہ  شریف واقعہ ناقابل برداشت ہےاورحکومت کو چپ کا روزہ توڑ کر اس واقعےکا نوٹس لینا چاہئے،

توجہ دلاؤ نوٹس اےاین پی کےپارلیمانی لیڈرسردارحسین بابک نےجمع کرایا اوراس میں مزید کہاگیا ہےکہ خیسورہ شریف میں ایک معصوم بچے کی فریاد پرحکومتی نمائنددں کی خاموشی اورغیرسنجیدگی کا مظاہرہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے،

انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کی زندگیاں آپریشنز کی وجہ سے پہلے ہی تباہ حال ہیں جن پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاہم اس کے برعکس اس طرح کے واقعات احساس محرومی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں،

سردار حسین بابک نے کہا کہ جان و مال کے بڑے پیمانے پر نقصان کے باوجود عزت نفس مجروح کرنا اور چادر وچاردیواری کے تقدس کی پامالی ناقابل برداشت ہے،

صوبائی حکومت کی طرف سےاس واقعے پرخاموشی قبائلی عوام کےزخموں پرنمک پاشی کےمترادف ہے،انہوں نےکہاکہ حکومت کو فوری طور پراس واقعےکی تحقیقات کرنی چاہئےاورذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائےتاکہ مستقبل میں کسی کواس قسم کی ناقابل برداشت حرکت کی جرات نہ ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.