Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دنیا بھرکی جیلوں میں 10ہزار811پاکستانی قیدہیں.شاہ محمود قریشی

''را ''ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت ہے.وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاقومی اسمبلی میں تحریری جواب

اسلام آباد۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھرکی مختلف جیلوں میں 10ہزار811پاکستانی قید ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےقومی اسمبلی میں تحریری جواب میں کہاکہ”را”ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت ہے،پاکستان اوربھارت نےجواب جمع کرادیئے ہیں،کیس کی رسمی سماعت18فروری2019کو ہوگی،آئندہ سال بھارت میں انتخابات کی بناپربھارتی حکومت نےجارحانہ رویہ اختیارکیاہوا ہے،حالات کاتقاضاہےکہ ہم بھارت کی تصادم کی پالیسی پرنظرثانی کیےجانےکا انتظار کریں۔

وزیر خارجہ نےکہاکہ پاکستان کا جلال آباد میں قونصل خانہ فعال ہے،ترکی میں پکڑےگئےپاکستانی تارکین وطن کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے،2018 میں ترکی میں پکڑےگئےپاکستانی تارکین وطن کی تعداد 30 ہزار ہے، سعودی عرب کی جیلوں میں3000 پاکستانی قید ہیں جبکہ بیرون ممالک کی جیلوں میں 10 ہزار811 پاکستانی قید ہیں۔

وزیرخارجہ نےکہاکہ سعودی عرب نےپاکستان میں معدنی ذخائرکی ترقی میں دلچسپی ظاہرکی ہےجبکہ وزیراعظم عمران خان نےیمن کے بحران کو ختم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.