Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دوکاندار سے مفت اشیاء لینے کا الزام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا پی اے معطل

لکی مروت کے ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر نے دوکاندار سے مفت اشیاء لینے کے الزام پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے پی اے عبدالودود کو معطل کردیا اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سے جواب بھی طلب کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر نے اے اے سی کے ڈرائیور اور لیوی سٹاف کو بھی ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کوئی قانون سے بالا تر نہیں قانون شکنوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

یاد درہے کہ بدھ کے روز سرائے گمبیلا اڈہ میں بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سرائے نورنگ کا پی اے دوکانداروں سے مفت اشیاء وصول کرتے  ہوئے دکھائی دیتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.