Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دو ایل این جی جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز،گیس بحران کا خدشہ ٹل گیا

250 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی شروع کردی گئی، ترجمان سوئی گیس

کراچی:مائع قدرتی گیس (ایل این جی)سےلدے دوجہاز کراچی کی بندرگاہ پرلنگر انداز ہوگئےجس کےتیجےمیں ملک میں گیس بحران کاخدشہ ٹل گیا ہے۔سوئی ناردن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کے ترجمان کے مطابق ایل این جی کےجہازکراچی پورٹ پرلنگر اندازہوگئے ہیں اور 250 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے، ایل این جی ترجیح بنیادوں پر گھریلو صارفین کو فراہم کی جارہی ہے، ایک دو روز تک صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔

ادھر وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نےٹوئٹ کرتےہوئےکہاکہ تاریخ میں پہلی بارہم بیک وقت دو ایل این جی جہازوں کو لنگر انداز کرانے میں کامیاب ہوگئے۔

چند ہفتوں میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سےرات کےوقت بھی بندرگاہ میں جہازوں کی آمد ورفت کاسلسلہ شروع کردیا جائے گا جس کے بعد بندرگاہ پر کام میں رش اور تاخیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.