Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے حکومت کا نئے اقدامات پر غور

اسلام آباد: منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی منی لانڈرنگ سے متعلق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے حکومت نے نئے اقدامات کرنے کی منظوری دے دی۔ ہاد رہے پاکستان کو آئندہ ماہ ایف اے ٹی ایف میں اپنی رپورٹ جمع کروانی ہے جس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق اقدامات کے بارے میں بتایا جائے گا۔ نئے اقدامات کی منظوری سے متعلق فیصلہ وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

اس موقع پر نیشنل کاؤنٹر ٹیرازم اتھارٹی (نیکٹا) حکام نے اجلاس کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ نیکٹا ہی ان اقدامات کی جائزہ رپورٹ تیار کرے گا جسے این ای سی میں پیش کیا جائے گا اور اسی کی روشنی میں پاکستان کی جانب سے رپورٹ تیار کرکے ایف اے ٹی ایف میں جمع کروائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.