Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دہشت گردی کےخاتمےکیلئےمذمت سےبڑھ کر کام کرنا ہوگا،امیر حیدرخان ہوتی

نیب قوانین پر نظر ثانی کی ضرورت ہے,جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ریاستی دہشت گردی کے باوجود بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا،صدر عوامی نیشنل پارٹی

اسلام آباد۔عوامی نیشنل پارٹی کےصوبائی صدراورممبر قومی اسمبلی امیر حیدرخان ہوتی نےکہاہےکہ اے پی ایس شہدا کےلواحقین کے زخم آج بھی تازہ ہیں اورمستقبل میں دہشت گردی کےخاتمے کیلئےمذمت سےبڑھ کر کام کرناہوگا،

قومی اسمبلی کےاجلاس کےدوران اپنےخطاب میں انہوں نےکہاکہ دہشت گردی کےخلاف سب سےزیادہ قربانی عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی نےدی ہے،اےاین پی کےایک ہزارسےزائد کارکن دہشت گردی کی نذرہوگئے،بینظیر بھٹو،شہید بشیراحمد بلور اورمیاں افتخارحسین کے اکلوتے بیٹے راشد حسین کی شہادت کے بعداے پی ایس کے واقعے سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں، لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کا عہد کرے اور سب اس کیلئے مل کر کام کریں-

انہوں نےکہا کہ کشمیرپاکستان اوربھارت کےدرمیان بڑا تنازعہ ہےاوربھارت جبری تسلط کےذریعے کشمیریوں کی آواز دبانےکی ناکام کوششوں میں مصروف ہے،انہوں نےکہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر کشمیر کے مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا اور وہاں کوئی بھی ایسا فیصلہ قابل قبول نہیں ہونا چاہئے جس میں کشمیریوں کی رائے شامل نہ ہو-

امیرحیدرخان ہوتی نےکہاکہ جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں اورطاقت کےاستعمال سے کبھی بھی مسائل حل نہیں کئے جا سکتے،انہوں نےکہا کہ ریاستی دہشت گردی کے باوجود بھارت کو اس مسئلےکےحل کیلئےمذاکرات کی میز پر آناہوگا-

انہوں نےکہاکہ حکومت کشمیرکےحوالےسےکوئی بھی اقدام اٹھائےگی ہم سیاست سےقطع نظرحکومت کےساتھ بھرپور تعاون کیلئےتیارہیں- اپوزیشن کےخلاف نیب کاروائیوں کےحوالے سےامیرحیدرخان ہوتی نےکہاکہ جب تک کسی پرجرم ثابت نہیں ہوتااسےسزا نہیں دی جاسکتی-

انہوں نےکہا کہ نیب قوانین پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اورجو غلطیاں پچھلےدس سال سےہوتی آرہی ہیں ان سےسبق سیکھناچاہئے،انہوں نےکہاکہ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنےوالوں کےخلاف تحقیقات جاری ہیں جب تک جرم ثابت نہ ہوانہیں سزا نہیں جاسکتی،انہوں نےسپیکر سے گزارش کی کہ وہ اپنےآئینی اختیارات کا استعمال کرتےہوئےنیب کےہاتھوں گرفتارخواجہ سعد رفیق کےپروڈکشن آرڈر جاری کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.