Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دیربالا:سیلابی ریلےمیں پانچ مکانات اورکئی گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ3 افراد زخمی

دیربالا:دیربالا میں سیلابی ریلےمیں پانچ مکانات اورکئی گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ3افرادزخمی ہوگئے۔دیربالا کےعلاقے کوہستان کمراٹ میں شدید طوفانی بارش کےبعد لینڈ سلائیڈنگ سےکللکوٹ کےمقام پردیربالاکمراٹ روڈ بندہوگئی جس کےباعث کمراٹ جانےوالےہزاروں سیاح اور سینکڑوں گاڑیاں رات سے کللکوٹ کے مقام پرپھنس گئی ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ سےسڑکیں بند ہونے کےباعث سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامناہے،سیاحوں میں مرد،خواتین،بوڑھےاوربچے شامل ہیں، ضلعی و مقامی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک بحال کرنے کےلیےتاحال کسی قسم کےاقدامات نہیں کیےگئےہیں۔
دوسری جانب سیلابی ریلےمیں5مکانات اور کئی گاڑیاں بہہ گئی،اس کےعلاوہ سیلابی ریلےسے3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک درجن سے زائد مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.