Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دیر بالا:برفانی تودے تلے دب جانے سے طالبعلم جاں بحق

دیربالا کے علاقے ڈمبرکون پاتراک میں برفباری تودہ گرنے سے ایک شخص زخمی جبکہ  طالبعلم مبینہ طور پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے وقوعہ پہنچے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک کو زخمی حالت میں نکال لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

آخری اطلاعات تک پولیس اور رضاکاروں کی ٹیم امدادی کارروائیوں میں مصروف تھی جبکہ مبینہ جاں بحق ہونے والا نوجوان ایف ایس سی کا طالبعلم بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تیز رفتار امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔میڈیا کو جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حساس اضلاع اور علاقوں کی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور کسی بھی حادثے کی صورت میں بلا تاخیر جگہ پر پہنچنے اور امداد ی سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.